Tuesday, April 23, 2024

چیئرمین سینیٹ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پر غیرملکی پارلیمنٹیرین کو دعوت دینے پر برہم

چیئرمین سینیٹ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پر غیرملکی پارلیمنٹیرین کو دعوت دینے پر برہم
November 16, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ایوان بالا کی سیاست میں گرما گرمی شروع ہو گئ۔ چیئرمین سینیٹ نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو غیرملکی پارلیمینٹیرین کو دعوت دینے پر خط لکھ دیا۔ ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی جانب سے غیرملکی پارلیمانی وفود کو پاکستان کے دورے کی دعوت دینے پر چیئرمین صادق سنجرانی برہم ہو گئے اور خط لکھا ڈالا جس میں بولے آئندہ اجازت لینا ہو گی۔ ڈپٹی چیئرمین کو لکھے خط میں چیئرمین نے کہا غیر ملکی وفود کو پاکستان آنے کی دعوت صرف چئیر مین سینیٹ دے سکتا ہے۔ وفود کی آمد پر خطیر رقم خرچ ہو گی۔ آئندہ دعوت دینے سے پہلے اجازت کو لازمی قرار دے دیا۔ ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا بھی خاموش نہ رہے۔ جوابی خط میں افسوس کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی قوانین بارے پوچھ لیا جو ڈپٹی چیئرمین کو غیرملکی وفد کو پاکستان آنے کی دعوت دینے سے روکتے ہیں؟۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ غیرملکی ارکان پارلیمان کے دورے کے تمام اخراجات بھی خود برادشت کرنے کا اعلان کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے گوادار کی تقریب میں ضرورت سے ذیادہ پیسہ خرچ کیا گیا جن کی تفصیلات جلد سامنے آنے کا امکان ہے۔