Thursday, March 28, 2024

چیئرمین سینیٹ نے مقبوضہ کشمیر کے حالات پر دنیا بھر کے پارلیمان کو خطوط لکھ دیے

چیئرمین سینیٹ نے مقبوضہ کشمیر کے حالات پر دنیا بھر کے پارلیمان کو خطوط لکھ دیے
August 4, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال  اور  مودی حکومت کے پراپیگنڈے کو بےنقاب کرنے کیلئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے دنیا بھر کی پارلیمان کو خطوط لکھ دیے ۔ سردار صادق سنجرانی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا ذکر کرتے ہوئے  خطوط دنیا بھر کی پارلیمان ، اسپیکرز اور پریزائیڈنگ افسران کو ارسال کئے ۔ چیئرمین سینیٹ نے اہم ممالک کے پارلیمان کے اسپیکرز سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے بھارتی ہتھکنڈوں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔

نوسیری کے علاقے میں کلسٹر بموں کے استعمال کے شواہد سامنے آگئے

وزیراعظم عمران خان  کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ملکی سلامتی اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سیاسی قیادت ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر قومی معاملات پر اتحاد اور یکجہتی کاپیغام دے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے خبردار کیا ہے کہ بھارت 40 ہزار پیراٹروپس کشمیر میں لے آیا ہے، آئندہ 15 روز میں سرینگر میں حالات کشیدہ ہوسکتے ہیں۔

بھارت مسلسل جھوٹ بول کر دنیا کو گمراہ کرنے کی راہ پر گامزن

وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے مقبوضہ وادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کشمیر اور پاکستان بارے’’جارحانہ پالیسی‘‘ پر عمل پیرا ہے، آزاد کشمیر کے معصوم لوگوں پر ممنوعہ کلسٹر بم گرانا ریاستی دہشت گردی ہے، بھارت مظالم کا سلسلہ آزاد کشمیر تک پھیلانا چاہتا ہے۔