Saturday, April 20, 2024

چیئرمین سینیٹ نے اعزازی طور پر اپنی نشست کرشنا کماری کے حوالے کر دی

چیئرمین سینیٹ نے اعزازی طور پر اپنی نشست کرشنا کماری کے حوالے کر دی
March 8, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) خواتین کے عالمی دن پر ایوان بالا میں نئی تاریخ رقم ہو گئی۔ چیئرمین سینیٹ نے اپنی نشست اقلیتی رکن کرشنا کماری کے حوالے کردی۔ سینیٹ میں آج کا دن خواتین کے نام رہا۔ ایوان بالا کے اجلاس کی صدارت پہلی بار کسی ہندو خاتون نے کی۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین سیینٹ نے نئی روایت قائم کرتے ہوئے تھر سے منتخب ہونے والی ہندو رکن سینٹیر کرشنا کماری کو اعزازی طور پر اپنی نشست دے دی۔ ایوان کو چیئر کرنے پر کرشنا کماری کو اراکین کی جانب سے مبارکبادیں پیش کی گئیں۔ کرشنا کماری نے سینیٹ اجلاس کی کارروائی احسن انداز سے چلائی۔ تقاریر کے دوران لقمے بھی دیتی رہیں۔ اس سے پہلے سرکاری اشتہارات میں بے نظیر بھٹو کی تصویر شائع نہ کرنے پر اپوزیشن نے علامتی واک آؤٹ کیا۔ شیری رحمان نے اجلاس میں شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اجلاس میں خواتین کو حقوق دلوانے کا اعادہ کیا گیا۔ حکومتی وزرا نے خواتین کے حقوق کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ بعد میں اعزازی چیئرپرسن کرشنا کماری نے سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔