Friday, April 26, 2024

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پہلی مرتبہ ٹی وی پروگرام میں شرکت

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پہلی مرتبہ ٹی وی پروگرام میں شرکت
July 22, 2021

لاہور (92 نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پہلی مرتبہ ٹی وی پروگرام میں شرکت ہوئی۔ انہوں نے نائنٹی ٹو نیوز پر عید شو میں دلچسپ گفتگو کی۔

عید پر نائنٹی ٹو نیوز کا خصوصی پروگرام محفل عید میں  چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے بھی شرکت کی۔ میر صادق سنجرانی کا کہنا تھا 92 نیوز کی وساطت سے عید مبارک کا موقع مل گیا۔ پروگرام میں سندھ کا نمائندہ نہیں اس لیے وہ آج سندھ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

صادق سنجرانی کا کہنا تھا وہ پہلی بارعید پر کسی اسٹوڈیو میں بیٹھے ہیں۔ ایوان بالا میں سب بہت میچیور ہیں، ہم سب آپس میں دوستانہ ماحول میں رہتے ہیں۔

گلوکار ولی حامد نے گانا گاکر محفل عید کی رونقوں کو چار چاند لگا دیئے۔ پروگرام کے دوران چیئرمین سینیٹ نے بھی گنگنا کر دکھایا۔ پروگرام کے دوران مہوش ستارہ نے مزے مزے کے کھانے تیار کئے۔ پروگرام میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور سرفراز بگٹی نے بھی شرکت کی۔