Saturday, May 11, 2024

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھارت کی دعوت کو ٹھکرا دیا

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھارت کی دعوت کو ٹھکرا دیا
November 25, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھارت کی دعوت کو ٹھکرا دیا۔

صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ تقریب سے بھارتی صدر اور وزیراعظم نے خطاب کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ 5 اگست کے غیر قانونی اقدام کو واپس لینے تک بھارت کی کسی تقریب میں شرکت نہیں کروں گا۔ کہا کہ مودی حکومت نے کشمیریوں کو خصوصی حیثیت دینے والی آئینی شقوں 370 اور 35 اے ختم کر کے ظلم ڈھائے ہیں۔

لوک سبھا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صدسالہ تقریب کا انعقاد 4 دسمبر کو ہوگا۔ جس سے بھارتی صدر اور وزیراعظم نریندر مودی خطاب کرینگے۔