Thursday, April 25, 2024

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی سے متعلق رابطوں میں تیزی آگئی

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی سے متعلق رابطوں میں تیزی آگئی
July 15, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی سے متعلق رابطوں میں تیزی آگئی ۔ اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر نے  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی ملاقات میں   عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق مشاورت کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے  صادق سنجرانی کو  حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ ادھر وزیر اعظم سے ، فاٹا کے سینیٹرز نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔ [caption id="attachment_231711" align="alignnone" width="500"] چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی سے متعلق رابطوں میں تیزی آگئی ‏[/caption] فاٹا کے سینیٹرز کی وزیر اعظم سے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد  اور ڈپٹی چئیر مین سینیٹ کی تبدیلی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ [caption id="attachment_231714" align="alignnone" width="500"] چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی سے متعلق رابطوں میں تیزی آگئی ‏[/caption] وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی  چیئرمین سینیٹ سے  ملاقات کی ، سردار عثمان بزدار نے چیئرمین سینیٹ کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ۔