Friday, April 26, 2024

چیئرمین سینٹ کی ایوان بالا کے انتخابات کیلئے اوپن بیلٹ کی حمایت

چیئرمین سینٹ کی ایوان بالا کے انتخابات کیلئے اوپن بیلٹ کی حمایت
January 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین سینٹ نے ایوان بالا کے انتخابات کے لیے اوپن بیلٹ کی حمایت کر دی۔ صادق سنجرانی نے صدارتی ریفرنس کیس میں تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروادیا۔

جواب میں کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت سینٹ کیلئے خفییہ رائے شماری ہوتی ہے، آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ کے علاوہ تمام الیکشن خفیہ ووٹنگ سے ہونگے۔

چیئرمین سینٹ نے جواب میں کہاعدالت نے ہمیشہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر آئین کی تشریح کی،  منتخب نمائندے پارٹی ڈسپلن کے پابندی ہوتے ہیں، پارٹی کے خلاف ووٹ دینے والوں میں سامنےآنے کا حوصلہ بھی ہونا چاہیے۔

جواب میں مزید کہا، اپنی مرضی سے ووٹ دینے والے نمائندوں کو نتائج کیلئے بھی تیار رہنا چاہیے، آئین میں تبدیلی پارلیمان کا کام اور اِسکی تشریح کرنا عدلیہ کی صوابدید ہے۔