Wednesday, April 24, 2024

چیئرمین سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی تقرری چیلنج، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 15 روز میں جواب طلب کر لیا

چیئرمین سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی تقرری چیلنج، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 15 روز میں جواب طلب کر لیا
June 2, 2015
اسلام آباد (92نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی تقرری کو چیلنج کر دیا گیا جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے سیکرٹری فنانس اور چیئرمین ایس ای سی پی سے 15 روز میں جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ظفرالحق حجازی کا بطور چیئرمین ایس ای سی پی یہ تیسرا دور ہے جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے ۔ حجازی کی مسلسل تیسری دفعہ تقرری کا سبب یہ ہے کہ وہ وفاقی وزیر خزانہ کے دوست اور اورسا بق کولیگ ہیں ۔ حجازی سے پوچھا جائے کہ ان کی تقرری کس قانون کے تحت عمل میں آئے گی۔ درخواست نعیم اقبال نے عاصمہ جہانگیر ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر کی ہے۔