Saturday, April 27, 2024

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی عہدے سے مستعفی

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی عہدے سے مستعفی
March 9, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی کے مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں ۔ ذرائع کے مطابق زبیر گیلانی نے سرمایہ کاری بورڈ میں مسلسل مداخلت کی وجہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ زبیر گیلانی ملک میں سرمایہ کاری لانے سے متعلق مکمل آزادی چاہتے تھے۔ ذرائع کے مطابق زبیر گیلانی کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور مشیر تجارت رزاق داؤد سے بھی اختلافات تھے۔ زبیر گیلانی وزیر اعظم عمران خان کی معاشی ٹیم کا اہم حصہ سمجھے جاتے تھے۔