Friday, March 29, 2024

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ تاجکستان

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ تاجکستان
November 27, 2020

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے دوشنبے میں تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی۔ انہوں نے تاجک وزیر دفاع ، وزیر داخلہ اور تاجک اسٹیٹ کمیٹی برائے قومی سلامتی کے چیئرمین سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں انسداد دہشتگردی، سکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگوکی گئی۔ افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں خطے کے ماحول کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دوطرفہ افواج کے درمیان تعاون، تعلقات میں وسعت کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا گیا۔

جنرل ندیم رضا نے واضح کیا کہ پاکستان تاجک افواج کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ تاجک قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔ تاجک قیادت کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔

اس سے قبل تاجک وزارت دفاع پہنچنے پر جنرل ندیم کا پروقار استقبال کیا گیا۔ جنرل ندیم کو تاجک مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔