Wednesday, May 1, 2024

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا نائیجیریا کا دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا نائیجیریا کا دورہ
July 3, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نائیجیریا کا دورہ کیا۔ نائیجیرین صدر، وزیر دفاع اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں نائجیرین صدر نے پاکستانی مسلح افواج کے لیے انتہائی قابل قدر جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان نے انسداد دہشتگردی کی جنگ میں کلیدی تعاون فراہم کیا ۔ پاکستان اور پاکستانی مسلح افواج کے مسلسل تعاون پر شکر گزار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نائجیرین قیادت نے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا جے ایف 17 تھنڈر منفرد لڑاکا صلاحیتوں کا حامل طیارہ ہے ۔ جے ایف 17 تھنڈر طیارے نائجیریا کی سکیورٹی ضروریات کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے ۔ پاکستان نے حال ہی میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے نائجیریا کو فراہم کیے تھے۔