Thursday, April 25, 2024

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ اردن

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ اردن
June 12, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے اردن کا دورہ کیا۔ انہوں نے اپنے اردنی ہم منصب میجر جنرل یوسف احمد سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سیکیورٹی، دفاعی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کی افواج کے مابین رابطوں میں وسعت پر بھی گفتگو کی۔ جنرل یوسف نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ امور اور دہشتگردی کے خلاف لازوال قربانیوں کو سراہا۔

جنرل ندیم رضا نے سپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ تربیتی مرکز میں اردن کی سپیشل فورسز کی انسداد دہشتگردی کی مشق دیکھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان، اردن کے ساتھ فوجی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

جنرل ندیم کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں کلیدی خدمات کے اعتراف میں اردن کے اعلی ترین اعزاز "آرڈر آف ملٹری میرٹ آف دی فرسٹ گریڈ" سے نوازا گیا۔ انہیں یہ اعزاز اردن کے شاہ، صدر شاہ عبداللہ دوئم کی جانب سے اعزاز عطاء کیا گیا۔