Friday, April 19, 2024

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے قائمہ کمیٹی وفد کی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے قائمہ کمیٹی وفد کی ملاقات
October 12, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے قائمہ کمیٹی وفد نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی دفاع کے 7 رکنی وفد نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، کمیٹی کو جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز کے کردار اور کام پر جامع بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں تینوں مسلح افواج کے امور، سکیورٹی ماحول پر روشنی ڈالی گئی۔ امن و استحکام کے لیے مسلح افواج کی کلیدی کاوشیں بریفنگ کا حصہ تھیں۔

جنرل ندیم رضا نے کہا کہ جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز قومی نقطہ نظر کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ پاکستان کا دفاع، قومی سلامتی کا تحفظ اور فروغ کلیدی کاوش ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم نے پائیدار علاقائی ترقی کے لیے پُرامن افغانستان کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔