Wednesday, April 24, 2024

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی چینی سفیر سے ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی چینی سفیر سے ملاقات
January 6, 2018

راولپنڈی (92 نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے چینی سفیر نے ملاقات کی۔ جس میں خطے میں بدلتی جیوسٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے سفیر ژاو جنگ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں خطے کی بدلتی جیو سٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران چین کے سفیر نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔ چینی سفیر ژاؤ جنگ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کو بھی سراہا۔