Friday, May 17, 2024

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی چینی منسٹر نیشنل ڈیفنس سے ملاقات، دفاعی و سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی چینی منسٹر نیشنل ڈیفنس سے ملاقات، دفاعی و سکیورٹی صورتحال پر گفتگو
September 7, 2020

ماسکو ( 92 نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی ماسکو میں اہم مصروفیات ، آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے چینی منسٹر نیشنل ڈیفنس سے ملاقات کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا کی  چینی منسٹر نیشنل ڈیفنس سے ملاقات میں  دفاعی و سکیورٹی تعاون اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔ دونوں جانب سے آہنی بھائیوں اور ہر موسم کی دوستی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں  موجودہ اسٹریٹجک تعاون اور مستقبل کے سکیورٹی وژن کیلئے مل کر کام کرتے رہنے پر اتفاق بھی ہوا۔