Saturday, April 20, 2024

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ
October 12, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنل بیس پہنچنے پر ایئر چیف نے جنرل ندیم رضا کا خیر مقدم کیا۔ جنرل ندیم رضا نےایئرچیف کے ہمراہ فارمیشن میں ایف 16 طیارے میں اڑان بھری۔ چیئرمین نے بیس پر فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں، یونٹس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بیس پر عملے، افسروں سے ملاقات کی اور پاک فضائیہ کےعملے اور افسروں کی آپریشنل تیاریوں، فرض شناسی کو سراہا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، پاک فضائیہ ، آپریشنل بیس ، دورہ جنرل ندیم رضا نے کہا جدید زمانہ جنگ میں آپریشنل کامیابیوں کیلئے افواج کے مابین ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ پاک فضائیہ کسی بھی جنگی معرکے میں فیصلہ کن کردار کی حامل ہے۔ پاک فضائیہ کا بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں، بلند حوصلے کے باعث کوئی ثانی نہیں۔