Wednesday, April 24, 2024

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں دینے کا اعلان

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں دینے کا اعلان
March 31, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ایک ماہ کی تنخواہ کورونا  فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا ، آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک فوج  کے سائنسدان،انجینئر اوردیگر ملازمین بھی عطیہ کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  اسٹریٹجک پلان ڈویژن،نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے حکام،ملازمین کا بھی کورونا فنڈ میں  حصہ  ڈالیں گے، اسپیشل پے اسکیل ایک سے 7کے ملازمین ایک روز ،،اسپیشل پے اسکیل 8سے 10کے ملازمین دو روز کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔