Thursday, May 9, 2024

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ ،امیر البحرنے استقبال کیا

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ ،امیر البحرنے استقبال کیا
January 13, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں  امیر البحر نے انکا استقبال کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے  گارڈ آ ف آنر پیش کیا، معزز مہمان کا پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا ، بعدازاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پیشہ وارانہ امور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، نیول چیف نے جنرل ندیم رضا کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر امیرالبحر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ مسلح افواج کے مشترکہ شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو نیول ہیڈ کوارٹرز میں مختلف آپریشنل امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے خطے میں سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور کارکردگی کو سراہا۔