Friday, April 26, 2024

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کیلئے ترک اعلیٰ فوجی اعزاز لیجین آف میرٹ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کیلئے ترک اعلیٰ فوجی اعزاز لیجین آف میرٹ
April 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو ترک اعلیٰ فوجی اعزاز لیجین آف میرٹ سے بھی نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا دورہ ترکی پرہیں، جنرل ندیم کی ترک وزیر قومی دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولوسی آکار سے ملاقات ہوئی۔

ترجمان کے مطابق جنرل ندیم رضا نے کمانڈر ترک مسلح افواج اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں اور ترک ایروسپیس صنعتوں کا بھی دورہ کیا۔

ترک فوجی قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی افواج نے انسدادِ دہشتگردی کی جنگ میں لازوال قربانیاں دیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو ترک اعلیٰ فوج اعزاز لیجین آف میرٹ سے بھی نوازا گیا۔