Friday, April 26, 2024

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ
June 3, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

صدر جامعہ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید  نے  استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے قومی سلامتی اور وار کورس کے شرکاء سے خطاب کیا ۔ جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کو کثیرالجہتی چیلنجز کا سامنا ہے۔ درپیش چیلنجز بہترین جامع درعمل پر مشتمل حکمت عملی کے متقاضی ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے عسکری امور میں انقلابی تبدیلیوں کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ  آج دنیا میں خودکار اور نیم خودکار ہتھیاروں کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔ جنگی طریقہ کار غیراعلانیہ اور خفیہ یا ہائبرڈ طرز تنازعہ میں بدل چکا۔ جامعہ آمد پر این ڈی یو کے صدر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے چیئرمین جوائنٹ چیفس کا استقبال کیا۔