Thursday, April 18, 2024

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے عراقی وزیرِ دفاع کی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے عراقی وزیرِ دفاع کی ملاقات
February 26, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) عراقی وزیرِ دفاع جمعہ عناد سعدون نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور عراقی وزیرِ دفاع جمعہ عناد سعدون کی ملاقات میں دوطرفہ پیشہ ورانہ اُمور اور سکیورٹی و دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر عراقی وزیرِ دفاع نے پاکستان کی دہشت گردی جنگ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہا۔

اس سے قبل جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر عراقی وزیرِ دفاع جمعہ عناد سعدون کے اعزاز میں گارڈ آف آنرز بھی پیش کیا گیا۔