Friday, April 19, 2024

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا دورہ
April 27, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈ سینٹر کے قومی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے مہمان کا خیرمقدم کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات پر بریفنگ میں شرکت کی، سول انتظامیہ کو فراہم کردہ معاونت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان بھی کمیٹی جنرل ندیم رضا کے ساتھ تھے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کمانڈ سینٹر کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے قومی کاوشوں کو یکجا کیا۔