Thursday, April 18, 2024

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود کی وزیراعظم سے ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود کی وزیراعظم سے ملاقات
October 4, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیراعظم پاکستان عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ملاقات کی ۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے  مسلح افواج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق اہم اجلاس بھی ہوا، اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر،وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول اور وزیر ساحلی امور علی زیدی نے شرکت کی ۔ اجلاس میں وزیراعظم کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کارکردگی پر بریفنگ  دی گئی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئی ٹی شعبے میں آگے بڑھنے کی بہت صلاحیت ہے، آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ  پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے اربوں ڈالرز کما سکتا ہے ،حکومت آئی ٹی صنعت کے فروغ کے لئے وسائل اور فنڈز فراہم کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کونسل آف بزنس لیڈرزکی تشکیل نوکی منظوری بھی دیدی  ۔ ‎‏کونسل آف بزنس لیڈرزکےچیئرمین وزیراعظم عمران خان جبکہ صدر مشیرتجارت رزاق داؤد ہوں گے ۔ کونسل کے ارکان کی کل تعداد 22ہوگی، دیگر ارکان میں  صنعتکار اورکاروباری شخصیات شامل ہوں گی۔