Sunday, September 8, 2024

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کی انڈونیشین آرمی سربراہ سے ملاقات ، باہمی امور پر تبادلہ خیال

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کی انڈونیشین آرمی سربراہ سے ملاقات ، باہمی امور پر تبادلہ خیال
September 20, 2016
راولپنڈی (92نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے انڈونیشین افواج کے سربراہ سے  ملاقات کی ہے جس میں خطے میں قیام امن اوردہشتگردی کےخلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق انڈونیشیا کے  دورے پر گئے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نےانڈونیشین افواج کے سربراہ سے ملاقات کی ۔ اس اہم ملاقات میں دوطرفہ امور اور جیو اسٹریٹجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔