Friday, May 3, 2024

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کی کراچی میں سحری، مہمانوں کی نہاری، قیمے،مچھلی اور لسی سے تواضع

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کی کراچی میں سحری، مہمانوں کی نہاری، قیمے،مچھلی اور لسی سے تواضع
July 6, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان نے کراچی میں سحری کی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ ریہام خان نے کراچی میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کے گھر سحری کی۔ سحری میں مہمانوں کی تواضع نہاری، قیمہ، مچھلی اور جھینگے کے سالن سے کی گئی۔ سحری کے مینو میں انڈا آملیٹ، فرنچ ٹوسٹ، چکن ہانڈی، لسی، جوس اور پھل بھی شامل تھے۔