Tuesday, April 23, 2024

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
March 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ڈاکٹر طارق بنوری کو چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021 لاگو ہوگیا، آرڈیننس کے تحت چیئرمین کی مدت 4 سال سے کم کرکے 2 سال کردی گئی ہے۔

طارق بنوری کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مئی 2018 میں تعینات کیا تھا۔ چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری نے مئی 2022 تک 4 سالہ مدت پوری کرنا تھی۔