Saturday, April 20, 2024

چیئرمین این سی او سی اسد عمر کا عید کے بعد ہر شہری کو کورونا ویکسین لگانے کا اعلان

چیئرمین این سی او سی اسد عمر کا عید کے بعد ہر شہری کو کورونا ویکسین لگانے کا اعلان
April 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین این سی او سی اسد عمر نے عید کے بعد ہر شہری کو کورونا ویکسین لگانے کا اعلان کر دیا۔

اسد عمر نے کہا برطانوی کورونا وائرس پورے خطے میں پھیل چکا ۔ جب تک گھر پر کوئی متاثر نہیں ہوتا لوگوں کو کورونا پر یقین ہی نہیں آتا۔ ایس او پیز پر مؤثر عملدرآمد نہیں ہوا اور بدقسمتی سے اسپتال مریضوں سے بھر گئے۔ رمضان میں بازاروں میں رش کے باعث وبا مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔