Saturday, April 20, 2024

چیئرمین ایف بی آر کے مشیر خزانہ سے اختلافات میں شدت آگئی

چیئرمین ایف بی آر کے مشیر خزانہ سے اختلافات میں شدت آگئی
January 11, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیئرمین ایف بی آر اور مشیر خزانہ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے،  ٹیکسٹائل امور، پوائنٹ آف سیل کا نفاذ اور ریونیو شارٹ فال اختلاف کی وجہ بنی، وزیراعظم آفس چیئرمین ایف بی آر کے تحفظات ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ایف بی آر اپنے چیئرمین کے بغیر کام کرنے لگا ، شیر زیدی اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ، ٹیکسٹائل امور سے متعلق اجلاس میں ہونے والی نوک جھوک شبر زیدی کی 15 دن کی رخصت پر جا کر رکی۔ چیئرمین ایف بی آر نے ٹوئیٹر اکاؤنٹ بھی غیرفعال کردیا ، ٹیکسٹائل امور، پوائنٹ آف سیل کا نفاذ اور ریونیو شارٹ فال وزیراعظم کی اقتصادی ٹیم کے دو بڑوں میں اختلاف کی وجہ بنی، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین شبر زیدی ائی ایم ایف کے سامنے 5.5ٹریلین روپے وصولیوں کا ہدف قبول کیا جبکہ ایف بی آر حکام 4.6 ٹریلین روپے وصولیوں کے ہدف پر اصرار کرتے رہے۔ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ٹارگٹ پورا نہ ہونے پر چیئرمین کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ایف بی آر ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا اور  پوائنٹ آف سیل سافٹ ویئر کی تنصیب میں  سست پر بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم آفس چیئرمین ایف بی آر کے تحفظات ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔