Friday, April 26, 2024

چیئرمین ایف بی آر نے ملک میں ترقی کی رفتار کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا

چیئرمین ایف بی آر نے ملک میں ترقی کی رفتار کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا
October 5, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ملک میں ترقی کی رفتار اور امن و امان کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا۔ امن و ترقی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ماضی میں منی لانڈرنگ اور سمگلنگ کو بڑے مسائل کی طرح بیان نہیں کیا گیا۔ گزشتہ 20 سال میں سالانہ 6 ارب ڈالر پاکستان سے باہر جاتے رہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں ترقی کی رفتار اور امن وامان کے حالات تسلی بخش نہیں۔ چئیرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر جانیوالی دولت کو واپس لانے کا تصور ہی غلط ہے۔ ایسے قوانین بنانے کی ضرورت نہیں جو دولت کو واپس ملک میں لائیں۔ دولت صرف وہاں جاتی ہے جہاں وہ محفوظ ہو۔ ورلڈ بینک پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر پچا موتو الانگون کا کہنا تھا کہ پاکستان کی علاقائی ممالک کیساتھ 38 ارب ڈالر کی تجارت ہو سکتی ہے ۔ اس مقصد کے حصول کیلئے جنوبی ایشیاء میں امن استحکام لازم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پانی کا مسئلہ گھمبیر ہوتا جا رہا ہے۔