Thursday, March 28, 2024

چیئرمین ایف بی آر کا شناختی کارڈ معاملہ پردرمیانی راستہ نکالنے پر غور

چیئرمین ایف بی آر کا شناختی کارڈ معاملہ پردرمیانی راستہ نکالنے پر غور
October 25, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) شناختی کارڈ کے معاملے پر درمیانی راستہ نکالنے پر غور کر رہے ہیں، چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی کہتے ہیں ڈائریکٹ ٹیکس محاصل میں 19 فیصد، سیلز ٹیکس میں 23 فیصد اضافہ ہوا، 3 ماہ میں 90 فیصد ہدف پورا کر لیا۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے یا درمیانی راستہ نکالنے کا عندیہ دے دیا، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے شبرزیدی کا کہنا تھا شناختی کارڈ کے معاملے پر درمیانی راستہ نکالنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔ قائمہ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا شناختی کارڈ کی شرط کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں ،مالی سال کے 4 ماہ گزر گئے،اس مسئلے کا حل نکالا جائے،اکرام ہوتی سے تفصیلات جان لیتے ہیں۔