Saturday, April 27, 2024

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے رسہ کشی جاری

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے رسہ کشی جاری
March 9, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سینیٹ میں کل نشستوں کی تعداد ایک سو چار ہے جبکہ تحریک انصاف نے ووٹ نہ دینے کا اعلان کر رکھا ہے ، فاٹا کی چار نشستوں پر الیکشن ہی نہیں ہوئے جبکہ نواز لیگ کی اسلام سے خاتون رکن راحیلہ مگسی کا نتیجہ عدالت نے روک دیا ہے اس طرح اب سینیٹ میں کل ووٹرز کی تعداد ترانوے ہے اور جو گروپ سنتالیس ووٹ حاصل کرے گا وہی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین لا سکے گا۔ پیپلز پارٹی کے گرینڈ الائنس میں اس کے اپنے ارکان کی تعداد ستائیس ہے ،اے این پی کے سات ، ق لیگ کے چار ارکان بھی پی پی  کے ساتھ ہیں ، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے دو سنیٹرز بھی اسی دھڑے کا حصہ ہیں اس طرح ان ارکان کی تعداد چالیس بنتی ہے ،،گرینڈ الائنس میں ایم کیو ایم  کے آٹھ سینیٹرز شامل ہو جائیں تو یہ تعداد با آسانی اڑتالیس ہو جاتی ہے۔ دوسری طرف نون لیگ کے پاس ایوان بالا میں پچیس سیٹیں ہیں  جمیعت علما اسلام کے پانچ ، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے تین ،نیشنل پارٹی کے تین ارکان کی حمایت لیگی دھڑے کوحاصل ہے ،،اسی طرح مسلم لیگ فنکشنل کا ایک اور جماعت اسلامی کا بھی ایک رکن  حکومتی اتحاد میں شامل ہو جائے تو یہ تعداد اڑتیس بنتی ہے اس طرح حکومتی جماعت کو چیئرمین شپ کے لئے مزید نو ووٹ درکار ہیں۔ مسلم لیگ نون فاٹا سے انتخابات کرا کر ان سینیٹرز کی حمایت کے لئے کوشاں ہیں تو دوسری جانب پیپلز پارٹی بھی سیاسی رہنماؤں سے مسلسل رابطے میں ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ قرعہ کس کے نام نکلتا ہے ۔