Thursday, May 9, 2024

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد آج پیش ہوگی

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد آج پیش ہوگی
August 1, 2019
اسلام آباد  ( 92 نیوز ) چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد آج ہی پیش ہوگی ۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔ اجلاس کا ایجنڈا بھی تیار کرلیا ۔ دونوں کے خلاف ووٹنگ بھی آج ہی ہوگی۔  حکومتی اتحاد نے سرپرائز کا دعویٰ کردیا تو اپوزیشن بھی کامیابی کیلئے پرامید ہے ۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد آج پیش ہوگی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے حاصل بزنجو کا مقابلہ ہو گا ۔ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کیلئے 53 ووٹ درکار  ہیں ، 104 کے ایوان میں 103 ارکان موجود ہیں۔ حلف نہ اٹھانے والے اسحاق ڈار کے بغیر مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 30 ہے جن میں سے 17 پارٹی ٹکٹ پر کامیاب ہوئے اور13 آزاد حیثیت سے مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں۔ پیپلزپارٹی کے 21 ارکان جے یوآئی ف اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے4،4 رکن ہیں ۔  نیشنل پارٹی  کے پانچ  اور اے این پی کا ایک رکن ہے، اس تعداد کے ساتھ اپوزیشن کے مجموعی طور پر 65 سینیٹرز ہیں۔ حکومتی بینچزکی بات کریں تو تحریک انصاف کے 14،قبائلی اضلاع کے کے 7،صادق سنجرانی سمیت بلوچستان عوامی پارٹی کے 8،اور ایم کیو ایم پاکستان کے 5 سینیٹرہیں۔ حکومت کو 35 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔جماعت اسلامی کے 2 اور بی این پی مینگل کے ایک سینیٹر نے تاحال کسی کی حمایت کا اعلان نہیں کیا۔