Thursday, April 25, 2024

چہلم شہدائے کربلا: مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

چہلم شہدائے کربلا: مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ
November 20, 2016

کراچی (92نیوز) حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلاؓ کے چہلم کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر اکیس نومبر کو ملک کے مختلف حصوں میں موبائل فون سروس بند کی جائےگی۔

صوبہ سندھ میں موبائل فون سروس دن بارہ سے رات دس بجے تک بند رہے گی۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے چار اضلاع میں بھی موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موبائل سروس دن بارہ سے شام چھ بجے تک بند رہے گی۔