Thursday, May 9, 2024

چہلم امام حسینؑ، کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ رہے گی

چہلم امام حسینؑ، کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ رہے گی
October 19, 2019
کراچی (92 نیوز) چہلم امام حسینؑ کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ رہے گی، محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی حکومت اور پی ٹی اے کو صوبے میں جلوس کے مقامات پر موبائل فون سروس بھی معطل کرنے کی سفارش کردی۔ چہلم امام حسینؑ کے موقع پر کراچی سمیت سندھ میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری، اسلحہ لے کرچلنے، 5 سےزائد افراد کے اجتماع اورنفرت آمیز تقاریر پر پابندی ہوگی۔ چہلم امام حسینؑ کےموقع پرسیکورٹی وجوہات کےباعث محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ اور پی ٹی اے کو کراچی اورسندھ کے دیگر شہروں میں جلوس کے مقامات پر موبائل فون سروس بھی معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔ ادھر ڈی جی رینجرزسندھ نے چہلم امام حسینؑ کی مناسبت سےعلماکرام سے ملاقات کی۔جس میں ڈی جی میجرجنرل عمراحمدبخاری نے علماء کرام کوسیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا اور پرفول پروف انتظامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر کےعلمائے کرام مذہبی ہم آہنگی پر زور دیں۔