Friday, April 26, 2024

چہلم امام حسین ؓ پر سکیورٹی کا نیا پلان‘ 12ہزار اہلکار سکیورٹی پر تعینات

چہلم امام حسین ؓ پر سکیورٹی کا نیا پلان‘ 12ہزار اہلکار سکیورٹی پر تعینات
December 2, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی پولیس نے چہلم امام حسینؓ کا سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا۔ 11ہزار 753 اہلکار سکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔ مرکزی جلوس کی سکیورٹی پر 7 ہزار پولیس اہلکار اور 3ہزار رینجرز اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے چہلم امام حسینؓ کا سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا۔ سکیورٹی پلان میں ایک سو انچاس مقامات کو ٹربل اسپاٹ کا نام دیا گیا ہے۔ شہر کے ایک سو تہتر مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ ایک سو تین امام بارگاہوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ چہلم پر گیارہ ہزار سات سو تریپن اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ آٹھ ایس ایس پیز، تیس ایس پیز اور ستاسی ڈی ایس پیز بھی سکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔ مرکزی جلوس کی سکیورٹی پر سات ہزار پولیس اہلکار اور تین ہزار رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے۔ اس کے علاوہ چار سو اکہتر پولیس موبائلز اور تین سو سینتالیس موٹرسائیکل سکواڈز بھی تعینات کیے جائیں گے۔ ایم اے جناح روڈ کے لنک روڈز بند کیے جائیں گے۔ سولجر بازار روڈ اور شاہراہ فیصل کو بطور متبادل راستہ استعمال کیا جائےگا۔ دوہزار سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار بھی چہلم کے روز فرائض انجام دیں گے۔