Friday, April 26, 2024

چہلم امام حسینؓ : ملک بھر میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بند

چہلم امام حسینؓ : ملک بھر میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بند
November 21, 2016

لاہور (92نیوز) چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر آج سندھ‘ پنجاب‘ خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں اور گلگت بلتستان میں موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس دن بارہ سے رات 10بجے تک بند رکھی جائیگی۔ گلگت بلتستان میں موبائل فون سروس دن 12سے شام 6بجے تک معطل رہے گی۔

خیبرپختونخوا حکام کے مطابق چار اضلاع پشاور‘ کوہاٹ‘ ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں موبائل فون سروس دن 12 سے رات 9بجے تک بند رہے گی۔ پنجاب کے مختلف علاقوں اور لاہور میں بھی جلوس کے روٹ پر موبائل فون سروس معطل کرنے کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔