Thursday, April 25, 2024

چہرےکےتاثرات کی کیفیت بتانےوالا روبوٹ متعارف

چہرےکےتاثرات کی کیفیت بتانےوالا روبوٹ متعارف
January 20, 2017
  ڈیووس (ویب ڈیسک)ڈیووس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم میں ایک ایسا روبوٹ بھی متعارف کرایا گیا ہے جو آپ کے چہرے کے تاثرات،مسکرانے کے انداز اور حرکات و سکنات سے کسی بھی شخص کی کیفیت بتادیتا ہے۔ انسانی رویوں کی شناسائی کرنے والے اس روبوٹ سے براہ راست بات چیت بھی کی جا سکتی ہے جس میں وہ آپ کے سوالوں کے جواب دیتا ہے اور گپ شپ کرتا ہے۔