Saturday, April 20, 2024

چھے پوائنٹس ملنے کے باوجود ویمن ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے کوالیفائرمیچ کھیلنا ہوگا

چھے پوائنٹس ملنے کے باوجود ویمن ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے کوالیفائرمیچ کھیلنا ہوگا
November 23, 2016

 دبئی (سپورٹس ڈیسک)آ ئی سی سی ویمن کوالیفائر میں شیڈول کے مطابق نہ کھیلنے کے باعث بھارت کو نقصان جبکہ پاکستان کو 6 پوائنٹس مل گئے۔ٹیم پھر بھی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکی دونوں ٹیمیں اگلے سال سری لنکا میں کوالیفائنگ رائونڈ کھیلیں گی ۔

تفصیلات کےمطابق آ ئی سی سی کی جانب سے دیئے گئے فیصلے کے مطابق بھارت نے آ ئی سی سی شیڈول کے مطابق رائونڈ نہ کھیل کرکنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے جس کی بنا پر پاکستان کو سیریز کے مکمل چھ پوائنٹس دے دیئے گئے ہیں ، بھارت کو کوئی پوائنٹ نہیں ملا  چھ پوائنٹس ملنے کے باوجود پاکستان کی خواتین ٹیم ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی نہیں کرسکی۔ بھارت اور پاکستان کے علاوہ جنوبی افریقہ ، سری لنکا ،بنگلہ دیش، زمبابوے ، آ ئر لینڈ ،سکاٹ لینڈ ، پاپوا نیو گنی اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں سات سےاکیس فروری تک کوالیفائنگ رائونڈ کھیلیں گی ۔