Thursday, April 25, 2024

چھے ستمبر پاکستان کی تاریخ میں ایک روشن اور ولولہ انگیز دن کے طور پرہمیشہ یاد رکھا جائیگا : وزیراعظم

چھے ستمبر پاکستان کی تاریخ میں ایک روشن اور ولولہ انگیز دن کے طور پرہمیشہ  یاد رکھا جائیگا : وزیراعظم
September 6, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ 6ستمبر پاکستان کی تاریخ میں ایک روشن اور ولو لہ انگیز دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ اس روز ہماری بہادر مسلح افواج نے قوم کے شانہ بشانہ جارح دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا کر یہ پیغام دیا تھا کہ وہ اپنی آزادی کی حفاظت کرنا جانتی ہیں یقیناً ہماری افواج کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں نے ہماری آزادی کو دوام بخشا ہے۔ جس پر پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ ہمیں اپنی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں ،جرأت و بہادری اور جدت کے سفر پر فخر ہے ۔ دنیا کے تیزی سے بدلتے حالات ، اندرونی و بیرونی سازشیں اور سب سے بڑھ کر دہشت گردی ایسے چیلنجز ہم سے اپنی صفوں میں اتحاد ایمان اور یقین کو قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کا تقاضا کرتے ہیں ۔ ہمارا دفاع اور مسلح افواج مستقبل کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں ۔ جدید ہتھیاروں میں ہم خود انحصاری کی منزل بھی حاصل کر چکے ہیں ۔ حتف میزائل سیریز،الخالد و الضرار ٹینک ،جے ایف17تھنڈر طیارے ،آگسٹا آبدوزیں اور سب سے بڑھ کر ہماری ایٹمی صلاحیت ہمارے مضبوط دفاع کی نا قابل فراموش علامات ہیں