Monday, September 16, 2024

چھے اگست کا احتجاج حکومت کی گرتی دیوار کے لیے فیصلہ کن دھکا ثابت ہوگا: طاہر القادری

چھے اگست کا احتجاج حکومت کی گرتی دیوار کے لیے فیصلہ کن دھکا ثابت ہوگا: طاہر القادری
August 2, 2016
  لاہور(92نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی سیاست صرف دمڑی بنانا اور چمڑی بچانا ہے  چھے اگست کا احتجاج حکومت کی گرتی دیوار کے لیے فیصلہ کن دھکا ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کی کورکمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل شریف کا پاکستان جاتی امراء کی مضافات تک محدود ہے۔ حکمران اقتصادی راہداری منصوبے پر اتفاق فاؤنڈری جیسا کنٹرول چاہتے ہیں۔ سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی سیاست صرف دمڑی بنانا اور چمڑی بچانا ہے۔ پانچ سوملین یورو میں موٹروے رہن رکھنے والے اپنے مفادات کے لیے کچھ بھی بیچ سکتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ چھے اگست کا احتجاج حکومت کی گرتی دیوار کے لیے فیصلہ کن دھکا ثابت ہو گا۔