Thursday, April 25, 2024

چھٹے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

چھٹے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان
December 11, 2015
دبئی(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چھٹے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، مردوں اور خواتین کے ٹورنامنٹ آٹھ مارچ سے تین اپریل تک بھارت میں ہوں گے، آٹھ شہر اٹھاون میچوں کی میزبانی کریں گے،  پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا انیس مارچ کو ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق مینز ایونٹ دو مرحلوں پر مشتمل ہو گا، پہلے مرحلے میں آٹھ کمزور ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوں گے، گروپ اے میں بنگلہ دیش، ہالینڈ، آئرلینڈ اور عمان جب کہ گروپ بی میں زمبابوے، اسکاٹ لینڈ، ہانگ کانگ اور افغانستان شامل ہیں۔۔۔ دوسرا مرحلہ سپر ٹین پر مشتمل ہے، رینکنگ میں پہلے آٹھ پوزیشنز پر موجود ٹیمیں پہلے ہی اس مرحلے کے لئے کوالیفائی کر چکی ہیں، گروپ ون میں سری لنکا، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ شامل ہیں، جب کہ گروپ بی میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ پہلے مرحلے سے دو ٹیمیں سپر ٹین مرحلے کا حصہ بنیں گی۔ پاکستان اور روایتی حریف بھارت انیس مارچ کو دھرم شالہ میں مدمقابل ہوں گے، اسی روز اسی گراؤنڈ پر پاکستان اور بھارت کی خواتین ٹیموں کا بھی سامنا ہو گا۔ ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں دس ٹیمیں شامل ہیں،مردوں اور خواتین کے فائنل آٹھ اپریل کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔