Wednesday, May 8, 2024

چھٹیوں کا پیریڈ ختم، ملک بھر میں تعلیمی ادارے کل سے کھلیں گے

چھٹیوں کا پیریڈ ختم، ملک بھر میں تعلیمی ادارے کل سے کھلیں گے
September 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چھٹیوں کا پیریڈ ختم!، اب کلاسیں لگیں گی۔ کل سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلنے جا رہے ہیں۔ ملک بھر میں ابتدائی طور پر یونیورسٹیز، کالجز اور نویں، دسویں کی کلاسز شروع ہوں گی۔ کورونا وباء کے باعث بند تعلیمی ادارے کل سے کھلنا شروع ہو جائیں گے، لاہور کے اسکولوں میں انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے تیاریاں کی جا رہی ہیں، طلبا اور اساتذہ کی رہنمائی کے لئے مخصوص نشانات لگائے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں بھی تعلیمی ادارے کل سے کھل رہے ہیں، تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل پشاور کے تمام اسکولوں میں ماسک، سینیٹائزر اور دیگر سامان فراہم کردیا گیا ہے۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے آگاہی سیشنز بھی جاری ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے لاکھوں بچوں کو اسکول آنے پرخوش آمدید کہا ہے۔