Sunday, September 8, 2024

چھٹیاں ختم !!! لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے

چھٹیاں ختم !!! لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے
August 17, 2015
لاہور (92نیوز) پنجاب میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آج کھل گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام شہروں میں آج سے موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں۔ چھٹیاں ختم ہوتے ہی پنجاب بھر کے تمام شہروں کے سرکاری اور نجی سکول کھل گئے۔ آج صبح سویرے بچوں کی ایک قابل ذکر تعداد نے سکولوں کا رخ کیا۔ کئی جگہوں پر والدین خود اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے آئے جبکہ سڑکوں پر بھی طالب علموں کو لے کر جانیوالی گاڑیاں رواں دواں رہیں۔