Saturday, April 27, 2024

چھٹی کے روز گورنر ہاؤس پشاور عوام کے لئے کھول دیا گیا

چھٹی کے روز گورنر ہاؤس پشاور عوام کے لئے کھول دیا گیا
October 28, 2018
پشاور (92 نیوز) اتوار کے روز گورنر ہاؤس پشاور عوام کے لئے کھولا گیا تو خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد تاریخی گورنر ہاؤس دیکھنے کیلئے امڈ آئی۔ بچوں نے گورنر ہاؤس کی جی بھر کے سیر کی اور خوب ہلہ گلہ کیا۔ بچوں اور خواتین کے لئے گورنر ہائوس کی عمارت تو نہ کھل سکی تاہم کھلے سبزہ زاروں میں بچوں کی موج مستی دیدنی تھی۔ خیبر پختونخوا کا گورنر ہاؤس اب ہفتے میں  تین دن عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ جعمرات کا دن صرف طالبات کے لیے مختص ہے جبکہ جمعے اور اتوار کو خواتین اوربچے  گورنر ہائوس کے وسیع وعریض سبزہ زار دیکھنے آتے ہیں۔ تاریخی گورنر ہائوس دیکھنے کا یہ موقع تاحال مردوں کو میسر نہیں آسکا ہے۔