Friday, May 17, 2024

چھٹی چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ 2021 کی افتتاحی تقریب

چھٹی چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ 2021 کی افتتاحی تقریب
December 25, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) چھٹی چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ 2021ء کی افتتاحی تقریب پاکستان نیوی شوٹنگ رینج پی این ایس بہادر کراچی میں منعقد ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

سندھ، پنجاب، بلوچستان، تینوں مسلح افواج، ایئر پورٹ سکیورٹی فورس، فیڈرل رائفل ایسو سی ایشن، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور سندھ پولیس کے اسپیشل سکیورٹی یونٹ سے کُل 400 شوٹرز اس چیمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں۔

چیمپئن شپ کے دوران پسٹل ، رائفل اور شوٹ گن کیٹیگریز میں 27 مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ مقابلے کے تمام میچز نیشنل رائفل ایسو سی ایشن کی زیر سر پرستی عالمی سپورٹس شوٹنگ فیڈریشن کے قوانین کے مطابق منعقد کروائے جائیں گے۔

ایونٹ کے دوران بگ بور پسٹل، 300 میٹر بگ بور رائفل، 50 میڑ اورپوائنٹ 22 اوپن سائٹ کیلیبر کے7 نمائشی میچز بھی منعقد کروائے جائیں گے۔ پسٹل اور رائفل کیٹیگریز میںخواتین کے 5 اور نوجوانوں کے 4 ایونٹ بھی چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے ملک میں صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں پاک بحریہ کی کوششوں اور تعاون کو سراہا۔