Thursday, March 28, 2024

چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کے معاملے پر وفاق اور اتحادیوں میں اختلافات بڑھ گئے

چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کے معاملے پر وفاق اور اتحادیوں میں اختلافات بڑھ گئے
December 23, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کے معاملے وفاقی حکومت کے اتحادیوں میں اختلافات بڑھ گئے،ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مردم شماری نتائج مسترد کا مطالبہ رد کردیا گیا ،جس کے بعد ایم کیو ایم نے سیاسی و قانونی آپشنز استعمال کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کے معاملے پر وفاقی حکومت کے اتحادی بٹ گئے،ایم کیوایم پاکستان کا مردم شماری کے نتائج مسترد کرنے کا مطالبہ رد کردیا گیا،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اکثریتی ارکان نے ایم کیوایم کے مطالبے کی حمایت نہیں کی۔

وفاقی وزیر امین الحق نے وزیراعظم سے 2017کی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندی کرنے کی مخالفت اور نئی مردم شماری کا مطالبہ کیا تھا۔مردم شماری نتائج مسترد نہ کرنے پر ایم کیوایم نےسیاسی وقانونی آپشنز استعمال کرنے پر غورشروع کردیا ہے۔