Thursday, September 19, 2024

چھٹا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا آج سے بھارت میں آغاز، پہلے میچ میں ہانگ کانگ اور زمبابوے کی ٹیمیں ناگپور میں مدِمقابل

چھٹا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا آج سے بھارت میں آغاز، پہلے میچ میں ہانگ کانگ اور زمبابوے کی ٹیمیں ناگپور میں مدِمقابل
March 8, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) چھٹا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ آج سے بھارت میں شروع ہو گا۔ پہلے میچ میں ہانگ کانگ اور زمبابوے کی ٹیمیں ناگپور میں مدِمقابل ہوں گی۔ پاکستان پہلا میچ سولہ مارچ کو کھیلے گا۔ ایونٹ میں سری لنکا اپنے اعزاز کا دفاع کر رہا ہے۔ دنیائے کرکٹ کے تیزترین فارمیٹ کا بڑا ٹورنامنٹ کل سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے۔ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب ناگپور میں ہو گی۔ ایونٹ میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو مجموعی طور پر پینتیس میچز کھیلیں گی۔ پہلا مرحلہ کوالیفائنگ راؤنڈ ہو گا اور دو بہترین ٹیمیں اگلا مرحلہ کھیل سکیں گی جس کا آغاز پندرہ مارچ سے ہو گا۔ گروپ ون میں سری لنکا، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سمیت پانچ ٹیمیں ہیں جبکہ گروپ ٹو میں پاکستان کے علاوہ بھارت، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں۔ پاکستان اپنا پہلا میچ سولہ مارچ کو کولکتہ میں کھیلے گا۔ سیمی فائنلز تیس اور اکتیس مارچ کو ہوں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل تین اپریل کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔