Thursday, April 25, 2024

چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں ایک لاکھ روپے تک کمی ہو گی

چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں ایک لاکھ روپے تک کمی ہو گی
July 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں ایک لاکھ روپے تک کمی ہو گی۔ پہلی بار گاڑی خریدنے والوں کےلیے بونس اسکیم متعارف کروائی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودری اور وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ وفاقی وزیر خسروبختیار نے کہا نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ دو روز میں ہو جائے گا۔ ڈاؤن پیمنٹ بیس فیصد کر دی ۔ لیز کا طریقہ کار بھی آسان کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 1 لاکھ 64 ہزار گاڑی بنی جبکہ رواں سال 3 لاکھ پیداوار متوقع ہے ۔ گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائزڈیوٹی اور سیلز ٹیکس ختم کیا جس سے 660 سی سی گاڑی کی قیمت ایک لاکھ پانچ ہزار قیمت کم ہو گی جبکہ 1000 سی سی ایک لاکھ بیالیس ہزار تک ریلیف ملے گا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ملکی معاشی درست سمت میں ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے صفر کیا ہے۔ گندم ، مکئی ، چاول اور گنے کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔ اشیا خورنوش سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاء میں بھی استحکام آرہا ہے۔