Thursday, May 2, 2024

چھوٹی چھوٹی باتوں کو بڑھا کر پیش کرنا کسی وزیر داخلہ کو زیب نہیں دیتا : خورشید شاہ

چھوٹی چھوٹی باتوں کو بڑھا کر پیش کرنا کسی وزیر داخلہ کو زیب نہیں دیتا : خورشید شاہ
March 17, 2017
سکھر(92نیوز)اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کرپشن میں ملوث کسی شخص کو بچانا نہیں چاہتی ، پاناما کیس سے بچنے  کے لئے بڑے بڑے  وکیل کئے گئے کہتےہیں ۔ چھوٹی چھوٹی باتوں کو بڑھا کر پیش کرنا کسی وزیر داخلہ کو زیب نہیں دیتا۔ تفصیلات کےمطابق آئی بی اے سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کرپشن میں جو بھی ملوث ہو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ پاناما بڑٖا کیس ہے جس سے بچنے کے لئے وکیل بھی بڑے کئے گئے۔ وزیر داخلہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو بڑھا کر پیش کرنا  انہیں زیب نہیں دیتا ہے۔ سید خورشید شاہ نے دہشت گردی کا ناسور ختم ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو پھولوں کی طرح  مہکنا چاہئےاس موقع پر ایک  صحافی  کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جوانی کی طرح وہ اب بھی پھول تحفے میں دیتے رہتے ہیں ۔۔