Thursday, April 25, 2024

چھوٹی عید پر بڑے بڑے بادل برسیں گے !!! محکمہ موسمیات نے جمعہ سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی

چھوٹی عید پر بڑے بڑے بادل برسیں گے !!! محکمہ موسمیات نے جمعہ سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی
July 15, 2015
لاہور (92نیوز) عید پر ملک کے کئی علاقوں میں موسم بھیگا رہے گا جبکہ موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں دریاو¿ں میں طغیانی کا بھی امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں میں آئندہ دو تین روز کے دوران مزید شدت آئے گی اور عید پر موسم بھیگارہے گا۔ ملک بھر میں برکھا رت اپنے رنگ دکھا رہی ہے، کہیں رم جھم، کہیں پھوار، کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ آج اگرچہ بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کچھ علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔ جمعرات کو ساون کی پہلی تاریخ پر اسلام آباد، کشمیر کے علاوہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ اور ژوب ڈویژنوں کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار جبکہ سرگودھا، کوئٹہ، مالاکنڈ اور کوہاٹ ڈویژن میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔ جمعہ کو یعنی ممکنہ طور پر عید سے ایک دن پہلے سندھ اور بلوچستان کے سوا ملک کے دیگر تمام حصوں میں مون سون کی شدید بارش کا امکان ہے۔ ہفتے کو ان بارشوں کا سلسلہ بلوچستان کے ژوب اور سبی ڈویژن تک جبکہ اتوار کو بالائی سندھ تک پھیل جائے گا جو پیر تک جاری رہے گا۔ بارشوں کے نتیجے میں جہاں ایک طرف عید کے موقع پر موسم خوشگوار رہے گا، وہیں برستے بادلوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا اور پنجاب کی پہاڑی ندیوں میں ہفتے اور منگل کے درمیان فلیش فلڈ آسکتے ہیں جبکہ میدانی نالوں اور دریاو¿ں میں بھی طغیانی کی کیفیت رہے گی۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ کا بھی خدشہ ہے۔